اٹلی: مہنگائی، ناقص عوامی خدمات کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال

میلان: (دنیا نیوز) اٹلی کے شہر میلان میں مہنگائی اور ناقص عوامی خدمات کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، سیکڑوں نقاب پوش مظاہرین نے میلان کے مرکزی علاقے پیاتسا ڈوومو کے قریب دکانوں کے شیشے توڑ دیے اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا اور دکانوں میں لوٹ مار کی، ذرائع کے مطابق پولیس نے 60 سے زائد مظاہرین کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اس سے ایک روز قبل میلان، بولوگنا، بریشیا، برگامو اور تورین سمیت شمالی اٹلی کے مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 28 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے آج حکومتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں صورت حال سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اٹلی میں احتجاج ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پڑوسی ملک فرانس میں بھی مہنگائی اور عوامی خدمات میں کمی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران شدید بدامنی دیکھی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...