آئی سی سی ٹیم کے اسلام آباد میں ڈیرے، انگلش کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک انگلش کھلاڑیوں کے سیمپلز حاصل کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ ٹیم میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر علی یوسف، ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر حنا شامل تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments