اسحاق ڈار کی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے، برآمدات میں تنوع لانے اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سرحد پار تجارت میں حائل طریقہ کار کی رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 17, 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور تمام متعلقہ حکام کو قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مواقع کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کیلئے بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments