پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن
کراچی: (دنیا نیوز) او جی ڈی سی ایل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن ہے۔
ملک میں اب تک 92 معدنیات دریافت ہو چکی ہیں جبکہ 52 معدنیات تجارتی بنیادوں پر نکالی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر کا تخمینہ 8 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے، تاہم معدنی صنعت کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
توقع ظاہر کی گئی ہے کہ مؤثر پالیسیوں کے ذریعے معدنی برآمدات 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔
ریکو ڈک منصوبے میں پہلے مرحلے کی پیداوار 2028 کے اختتام تک متوقع ہے، منصوبے سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار ٹن تانبے اور 2 لاکھ 97 ہزار اونس سونے کی پیداوار متوقع ہے۔
پاکستان اور امریکی کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز کے درمیان اہم معدنیات کی ترقی کے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معدنی صلاحیت سے روشناس کرائے گا۔ فورم 12 اور 13 نومبر 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments