ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: سری لنکا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

عجمان: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا ویمنز نے آئر لینڈ ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

عجمان میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئر لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 96 رنز بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے 12.4 اوورز میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ ایمیش دولانی 44 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

ستھیا سندیپانی نے 4 وکٹوں کے عوض کھیل کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...