البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی

البرٹا: (دنیا نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ صوبہ البرٹا میں ایک فوجی اڈے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار کینیڈین فوجی ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس واقعے کو کینیڈا کی مسلح افواج کی تاریخ میں امن کے دور کے بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیا، حکام کے مطابق آگ فوجی تربیتی علاقے میں بھڑکی اور تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ آگ کا تعلق کسی دہشت گردانہ کارروائی سے ہے۔

زخمیوں کو البرٹا کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں متاثرین لائے جانے کے باعث طبی سہولیات پر اضافی دباؤ پڑا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...