سرگودھا: گھریلو ناچاقی پر بیوی نے چھریوں کے وار کرکے شوہر کو قتل کر دیا
سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے تھانہ جھاوریاں کی حدود کالرہ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے رشتہ داروں کے ہمراہ مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے شوہر کو بے دردی سے موت کی نیند سلا دیا۔
نرجس بتول نے سابق شوہر کے بیٹوں زین عباس اور عدیل سمیت 4 افراد کے ساتھ مل کر شوہر اظہر عباس پر چھریوں سے حملہ کیا، سر، پیٹ اور کمر میں گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اظہر عباس موقع پر دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، امدادی ٹیموں کی مدد سے لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments