ون ڈے ٹرائی سیریز کا دوسرا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ون ڈے ٹرائی سیریز کا دوسرا میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، انگلینڈ کی ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلے گی، انگلش ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، پاکستان میں ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...