حوثی باغیوں کیساتھ سیاسی مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلنے کی توقع نہیں: ڈاکٹر عبدالعزیز صقر
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے خلیجی امور کے ماہر اور گلف ریسرچ سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز صقر نے کہا کہ حوثی باغیوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلنے کی توقع نہیں، کیونکہ ماضی میں مذاکرات ان کے رویے میں تبدیلی لانے میں ناکام رہے ہیں۔
سعودی عرب کے خلیجی امور کے ماہر اور گلف ریسرچ سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز صقر نے عرب نیوز کو انٹرویو میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 10 اور 11 اکتوبر کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کو ایران کی حمایت اور رہنمائی حاصل ہے اور وہ سعودی عرب پر دباؤ بڑھانے کے لیے اہم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حوثیوں کے میزائل اور ڈرون سعودی عرب سمیت پورے خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں جبکہ کسی بھی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے سو فیصد تحفظ کی ضمانت ممکن نہیں۔
ڈاکٹر عبدالزیز صقر نے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تہران یمن میں مداخلت بند کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کی عسکری صلاحیت کمزور کرنے کے بعد ہی مذاکرات پر غور کیا جانا چاہئے جبکہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لئے امریکا، پاکستان، ترکیہ اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ عسکری تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور دفاعی نظاموں کی فراہمی مزید مضبوط بنانی چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments