حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملوں کے تناظر میں خلیجی ممالک کے درمیان قریبی رابطوں اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی عرب میں شہری تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے قبل خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے بھی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ یکجہتی اور مشترکہ دفاعی معاہدے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

دوسری جانب سعودی اور ترک وزرائے خارجہ نے بھی علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ سفارتی سرگرمیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حوثی حملوں میں سعودی ہوائی اڈوں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...