اسلام آباد: پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزم گرفتار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں ملزمان نے گرفتاری کے لئے جانے والی تھانہ سنگجانی پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
پولیس ٹیم نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران شوٹر گینگ کے دو کارندے گرفتار کر لئے، گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالخالق اور رحمان عرف رحمانہ شامل ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 12 موٹرسائیکل، 19 موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ہونے والے ملزمان اسلام آباد کے 15 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان وارداتوں کے بعد راولپنڈی کے علاقوں میں روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان سے اسلام آباد میں درج پانچ مقدمات کی برآمدگیاں کر لی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments