شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں ایک خاتون شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے لاٹری ٹکٹ کے ذریعے کروڑ پتی بن گئی، قسمت آزمائی کے دوران خاتون نے 5 لاکھ 77 ہزار 777 ڈالر کا انعام جیت لیا۔
رپورٹس کے مطابق ورجینیا کے علاقے بیڈفورڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شخص نے دو لاٹری ٹکٹ خریدے اور دونوں اپنی اہلیہ کو تحفے میں دے دیے۔
خاتون نے جب ان ٹکٹوں کو کھرچ کر دیکھا تو ایک ٹکٹ پر سب سے بڑا انعام نکل آیا، جس کی مالیت 5 لاکھ 77 ہزار 777 ڈالر، یعنی پاکستانی کرنسی میں 16 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
ورجینیا لاٹری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ شوہر کی جانب سے دیا گیا تحفہ ان کے لیے خوش قسمتی کا باعث بنا۔
انعامی رقم خرچ کرنے سے متعلق سوال پر خاتون نے بتایا کہ وہ رقم کا کچھ حصہ سیاحت پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ لاٹری حکام نے اس خوش قسمت جوڑے کے نام ظاہر نہیں کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments