چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان، خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
لاہور: (محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان اور خانیوال کا دورہ کیا اور ملتان، جلالپور پیر والا اور شجاع آباد کی عدالتوں اور بار رومز میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور جدید سہولیات کا افتتاح کیا۔
ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان آمد پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان میں ہائبرڈ سولر سسٹم اور ای لائبریری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر بار روم میں بھی ہائبرڈ سولر سسٹم اور ای لائبریری کی سہولت کا افتتاح کیا گیا۔ ان منصوبوں کا مقصد عدالتی نظام میں جدید سہولیات کی فراہمی اور وکلا کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی ہے۔
.jpg)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جلالپور پیر والا کی عدالتوں میں میٹنگ روم، ہائبرڈ سولر سسٹم اور ای لائبریری کا بھی افتتاح کیا، ان سہولیات کی فراہمی سے عدالتی امور کی انجام دہی، قانونی تحقیق اور وکلا کو مطالعے کی جدید سہولیات میسر آنے میں مدد ملے گی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے ضلعی عدلیہ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور وکلا و سائلین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ملتان، جلالپور پیر والا اور شجاع آباد کی عدالتوں میں ان سہولیات کا قیام ضلعی عدلیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جبکہ خواتین کے لیے الگ لیڈی بار رومز ڈے کیئر سینٹرز کا بھی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر ملتان اور خانیوال کی وکلا تنظیموں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments