پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں: نواز شریف

لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی۔

پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعال شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...