گھوٹکی: قومی شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، 33 افراد زخمی

گھوٹکی: (ویب ڈیسک) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اوورٹیک کے دوران ٹول پلازہ کے قریب گاڑیوں میں تصادم ہوا، حادثے میں زخمی ہونے والے 33 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق مسافر بس رحیم یارخان سے سیون شریف جارہی تھی کہ گھوٹکی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...