اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال
لاہور: (محمد اشفاق) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم، یو این او ڈی سی کے وفد نے دورہ کیا، جہاں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری عرفان صادق تارڑ سے پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں یو این او ڈی سی کے وفد کے دورے کے دوران پراسیکیوشن کے نظام کو مزید مؤثر، جدید اور عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
اقوام متحدہ کے وفد میں ارجنٹینا، چین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین شامل تھے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
پراسکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب پراسکیوشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے جس سے بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
ڈائریکٹر ایڈمن پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد ارشد علی فاروقی نے وفد کو پنجاب میں پراسیکیوشن کے نظام، ادارہ جاتی امور، کارکردگی اور جاری اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل رقعیہ عنبرین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments