سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائنٹس کمی کیساتھ 1 لاکھ 65 ہزار 900 سو سے زائد پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 453 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 25 کروڑ 97 لاکھ 6 ہزار 643 روپے مالیت کے 10 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 886 شیئرز کا لین دین ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 419 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...