پی ٹی آئی کے 3 گرفتار ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ پہنچ گئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی داوڑ کنڈی، جمال احسن نیازی اور میاں غوث محمد کو پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا، تینوں ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 9 گرفتار ارکان میں سے 5 کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں تینوں ارکان کی رہائش گاہیں سب جیل قرار دی جا چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments