وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے، اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے صوبے کو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا، کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی ہے، جو گندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسےغائب کی گئی، حقائق سامنے لائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چار چار محکمے بل بناتے تھے، جو ترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پر کام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ٹریفک قوانین پرمیٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک قوانین بننے جا رہے ہیں، چالان کی شکایت ختم ہو جائے گی، باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتر بنائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر واپڈا کے ساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگ بل دیں گے، وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کر رہا ہے، لوڈشیڈنگ، گیس بند کر رہا ہے، بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے، اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...