نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی، کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں

لدن:(دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف لندن میں ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ ان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئے۔

روانگی کے موقع پر نواز شریف نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولوں میں غریبوں کے بچوں کو بھی تعلیم ملنا خوشی کی بات ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس طرح کی خوشیاں سب کو عطا کرے۔

اس موقع پر نواز شریف نے ملاقات کے لیے آنے والے مسلم لیگ (ن) کے بعض کارکنوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...