ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری، بچاؤ، تشخیص اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔

ورلڈآسٹیوپوروسس ڈے (World Osteoporosis Day) پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کیلئے ہڈیوں کی حفاظت اور انہیں مضبوط بنانا سال 2026 کا اس دن کا خصوصی تھیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہڈیوں کی کمزوری خاموش بیماری کہلاتی ہے، ہڈی ٹوٹنے سے پہلے کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے، کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی اور پینلڈ ہسپتالوں کے ذریعے شہریوں کو مفت ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کا علاج فراہم کر رہی ہے، پیریوینشن پروگرام کے تحت مختلف بیماریوں سے بچاؤ، ابتدائی تشخیص اور عوامی آگاہی دی جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی صحت کیلئے محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب اور مزدوروں کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے بنیادی طبی اور غذائی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...