معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کو پنجاب کی صوبائی وزیر مقرر کر دیا گیا
لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کو صوبائی وزیر مقرر کر دیا۔
گورنر پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 132 کی شق (1) کے تحت ان کی بطور صوبائی وزیر تقرری کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ سلمیٰ بٹ خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments