پاکستان کا بھارت میں اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 23 جنوری سے 7 فروری 2027 تک حیدرآباد دکن میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کی اوور 50 کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت نہیں مل سکی۔

پاکستان نے 2025 میں سری لنکا میں ہونے والا اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا اور پاکستان کو دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنی تھی۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ بھارتی ویٹرنز کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کو ویزوں اور اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

فواد اعجاز خان نے کہا کہ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے شرکت کی اجازت طلب کی تھی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اجازت نہ ملنے پر ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم حکومت پاکستان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کا بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کے اپنے عالمی اعزاز کا دفاع نہ کر پانے پر افسوس ہے، ورلڈ کپ کے منتظمین اور شریک ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...