میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل ہوگا: آئی جی سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن نے جو سفارشات کی ہیں ان پر عمل کیا جائے گا۔
میر رضا کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے مطابق کارروائی کریں گے، پولیس اچھے کام بھی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کو بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے، کہیں پولیس سے غفلت بھی ہو سکتی ہے، اس کو دیکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments