وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی پیکیج سمیت اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خیبرپختونخوا کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اجلاس میں شریک ہیں۔
اییکس کمیٹی اجلاس میں اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں اور نئے مقررہ اہداف پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد پشاور کا یہ پہلا دورہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور 2 بار ملتوی ہو چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments