کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے

انقرہ: (دنیا نیوز) کینیڈا اور ترکیہ نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد تجارت، دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے کے ترکیہ کے پہلے دوطرفہ دورے کے دوران انقرہ میں صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور آئندہ ماہ شروع ہوگا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھاری محصولات عائد کرنے اور کینیڈا کی خود مختاری سے متعلق بیانات کے بعد کارنے امریکا پر انحصار کم کرنے اور عالمی سطح پر نئے تجارتی شراکت دار تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دفاع، سلامتی، جوہری توانائی، اہم معدنیات اور مائع قدرتی گیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...