سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں۔

آئی ایم ایف کے علاقائی ڈائریکٹر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مضبوط مقامی طلب کے باعث سعودی عرب پر ہونے والے حوثی حملوں کا مملکت کی معیشت پر اثر فی الحال محدود ہے تاہم جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال بدستور ایک خطرہ ہے۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد از عور نے واضح کیا کہ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ ملک سعودی عرب کو آبنائے ہرمز کی ایرانی ناکہ بندی اور حوثیوں کی جانب سے سمندری راستوں کی بندش کے اعلان کے باعث خام تیل کی ترسیل میں دباؤ کا سامنا ہے لیکن ان تنازعات کے باوجود ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

خلیجی مملکت میں اندرونی طلب بہت مضبوط ہے اور پبلک سیکٹر بھی مستحکم ہے، اس لیے ان حملوں کا معاشی اثر محدود رہا ہے، تاہم امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے اثرات کے باعث رواں سال سعودی معیشت کے حجم میں 3.3 فیصد تک کمی کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...