دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حملے میں سعودی شہری اور بھارتی باشندہ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔
زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، جہاں پروازوں کی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments