روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ

کیف: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، جبکہ یوکرین نے ماسکو کی جانب 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان امریکی ثالثی میں امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے تین مرحلوں میں کم از کم 21 بیلسٹک میزائل داغے، جن میں سے تین کلسٹر بموں سے لیس تھے، جبکہ حملوں میں یوکرین کے 12 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، کیف میں دو افراد ہلاک اور بچوں سمیت 34 زخمی ہوئے۔

خارکیف کے قریب لوزووا میں ایک بازار پر حملے میں بھی دو افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے جبکہ دنیپروپیٹرووسک کے علاقے میں ایک شخص جان سے گیا۔

روسی حکام کے مطابق ماسکو کی جانب آنے والے بیشتر یوکرینی ڈرونز کو راستے میں تباہ کردیا گیا، تاہم دارالحکومت کے قریب دو افراد زخمی ہوئے، جبکہ سرحدی علاقے بیلگورود میں یوکرینی ڈرون حملوں سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...