اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اس بار اسرائیل ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرات لاحق ہیں، ایران اسرائیل پر حملے کیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ’کام ختم کرنے کو تیار‘ ہیں۔

نیتن یاہو نے ان خبروں کی تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔

خبر آئی تھی کہ اسرائیلی فوج نے 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کی تیاری کرلی تھی، لیکن ٹرمپ نے مڈٹرم سے پہلے اسرائیل کو حملے سے روک دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...