حوثیوں کے حملے، ایرانی دھمکیاں: مشرق وسطیٰ میں امریکا فوجیوں کی تعداد کم کرنے گا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے امریکی عہدیدار اور سینئر فوجی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا حوثی خطرات اور ایران کی براہ راست دھمکیوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں سے امریکی فوجیوں کی موجودگی خاموشی سے کم کر رہا ہے۔
رپورٹ پر ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کیپٹن ٹم ہاکنز کا کہنا ہے کہ مختلف مشنز کے لئے آپریشنل تیاری بہتر بنانے کے لیے امریکی فوج معمول کے مطابق اہلکاروں اور سازوسامان کی نقل و حرکت کرتی رہتی ہے اور سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اس کی تفصیلات نہیں بتائی جاتیں۔
ترجمان نے کہا امریکی افواج خطے میں امریکی اہلکاروں اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے بدستور چوکس اور تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments