شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے بیوی کو مبینہ طور پر ٹیپ کی مدد سے کرسی سے باندھنے والے 64 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں ٹیپ کی مدد سے کرسی کے ساتھ باندھ کر چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث وہ تقریباً 45 منٹ تک اسی حالت میں بیٹھی رہیں۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کے دونوں بازوؤں پر نشانات اور ٹیپ کے آثار بھی پائے گئے، ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو باندھنے اور وہاں چھوڑنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
واقعے کے بعد ٹیری وارڈ کے خلاف اغوا اور اہل خانہ پر تشدد سے متعلق الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کو 10 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس واقعے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ملزم کون سا فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اپنی بیوی کو کرسی سے باندھنے کے مبینہ اقدام میں ملوث ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments