سندھ ویژن کانفرنس کی تیاریاں تیز، شرجیل میمن کی انتظامات مؤثر بنانے کی ہدایت

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس ہوا جس میں سکھر میں سندھ ویژن کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی کہ سندھ ویژن کانفرنس کے تمام انتظامی امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ملک بھر کے معروف صحافی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی جبکہ شرکا کو سندھ حکومت کے منصوبوں سے آگاہی دی جائے گی۔

اجلاس میں صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مسائل کے حل، صحافتی شعبے کی بہتری، میڈیا سے متعلق معاملات اور شعبہ اطلاعات کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صحافت کے فروغ، آزادی اظہار کے تحفظ اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور صحافیوں و صحافتی اداروں کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

سینئر وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صحافیوں اور میڈیا اداروں سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے۔

اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو، ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ لطیف چانڈیو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...