بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے مفت خور یوٹیوبرز درحقیقت پاکستان تحریک انصاف کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام یوٹیوبرز باہر محفوظ بیٹھ کر نوٹ چھاپ رہے ہیں، جبکہ ان کی منفی اور اشتعال انگیز پوسٹس کا خمیازہ اور قیمت پاکستان کے اندر پی ٹی آئی کو چکانی پڑتی ہے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 21, 2026
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی کہ جس شخص کی حمایت کے دعوے کئے جا رہے ہوں، اُسی کی آزمائشوں اور مشکلات کو بیچ کر ڈالرز کمائے جا رہے ہوں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب تو ان یوٹیوبرز کی عید تھی ہی، لیکن آج پی ٹی آئی اقتدار میں نہیں ہے تب بھی حسبِ معمول ان کی جیبیں بھر رہی ہیں، اس پوری جماعت کو انہی یوٹیوبرز نے برباد کر کے رکھ دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments