پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان
لاہور:(دنیا نیوز) حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر بروز پیر دوپہر 2 بجے طلب کرنے کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی۔
گورنر کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اہم بلز کی منظوری حاصل کی جائے گی، جبکہ اجلاس کے دوران اہم آرڈیننس بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments