لاہور: مزنگ میں موٹر سائیکل سوار شخص کا سکوٹی چلانے والی لڑکی پر بدترین تشدد
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مزنگ میں موٹر سائیکل سوار شخص کا سکوٹی چلانے والی لڑکی پر بدترین تشدد، فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار شخص سکوٹی چلاتی لڑکی کو زبردستی روڈ سائیڈ پر روکتا ہے، موٹر سائیکل سے اترتے ہی اس شخص نے سکوٹی پر سوار لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث متاثرہ لڑکی سکوٹی سے گر گئی، اس کے باوجود ملزم مسلسل لڑکی پر تشدد کرتا رہا۔
شہریوں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو موٹر سائیکل سوار شخص سے بچایا، لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کے تشدد سے لڑکی کے چہرے پر زخم آئے، ملزم نے متاثرہ لڑکی کے بال کھینچے، گالم گلوچ کی اور ہراساں کیا، تشدد کے دوران لڑکی کا 85 ہزار مالیت کا لیپ ٹاپ بھی ٹوٹ گیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments