ملتان: غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کیخلاف کارروائی، 16 بچے شیلٹر ہوم منتقل
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں 15سال کے وسیم عباس کے کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانے میں زیرکفالت بچوں کو ورثا کے حوالے کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، زیرکفالت 16 بچے شیلٹرہوم جبکہ دیگر بچے ورثا کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مزید بتایا کہ یتیم خانے سے بچوں کی منتقلی کے بعد دونوں عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں اور یتیم خانے کی رجسٹریشن کی درخواست پہلے ہی مسترد کردی گئی تھی۔
اس کے علاوہ یتیم خانہ چلانے والی این جی او کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments