جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج ملک کے ڈیڑھ سو شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنے دیے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر وزیراعظم نے لیوی کا بھتہ ختم کیا تو ٹھیک ہے ورنہ ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کیلئے بڑی جدوجہد کر رہی ہے، ہمیں صرف پوائنٹ سکورنگ نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنی ہے، جماعت اسلامی کا پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ اپنے 9 ٹاؤنز میں تعمیر و ترقی کا مقابلہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی پارٹی عوامی مسائل پر بات نہیں کرتی، جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک چلائی، عوام لیوی بارے نہیں جانتے تھے، اب پاکستان کے ہر بچے کو پتا ہے کہ لیوی کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments