استنبول میں پاکستان سمیت 7 ملکی اجلاس، خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول میں چار علاقائی ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے، وہ سات ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ریجنل فور ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت تعمیری سفارت کاری، علاقائی تعاون اور تنازعات کے پر امن حل کے عزم کا اظہار ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کی دعوات پر اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان ، ترکیہ ، سعودی عرب اور مصر شامل ہیں۔

ریجنل فور اجلاس کے بعد برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی شرکت سے یورپین تھری اجلاس ہوگا، ریجنل فورپلس E-3 فارمیٹ میں ساتوں ممالک کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط سفارتی حکمت عملی پر غور ہوگا، علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ محمد اسحاق ڈار اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...