سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی کا رجحان برقرار

کراچی :(دنیا نیوز) عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی، فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر سے نیچے آ گیا۔

 آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 686 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 858 روپے کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 995 ڈالر پر آ گیا، اس طرح عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر کی اہم سطح سے بھی نیچے چلی گئی۔

خیال رہے مسلسل پانچ روز سے جاری قیمتوں میں کمی کے باعث سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ اب قیمتوں کے آئندہ رجحان پر مرکوز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...