خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لیے پی سی بی کا اہم اقدام
لاہور: (دنیا نیوز) خواتین میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم 25 اکتوبر کو انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں گلابی کٹ پہنے گی۔
پی سی بی کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام ہوگا جبکہ پی سی بی کی جانب سے دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس کی نیلامی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا بتانا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی اور اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ ہوگی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2026
پی سی بی نے کہا ہے کہ اس نیلامی کا مقصد علاج کے اخراجات برداشت نہ کر سکنے والی خواتین کی مدد کرنا ہے، شائقین کو خصوصی شرٹس حاصل کرنے اور قیمتی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments