لاہور: پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل کے شیڈول میں ردو بدل

لاہور: (ویب ڈیسک) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل کے شیڈول میں ردو بدل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں ردو بدل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، پریزیڈنٹ ٹرافی کا فائنل شیڈول سے دو روز بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔

فائنل 25 سے 29 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شیڈولڈ تھا، پہلے فائنل کو کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا، ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کرانے کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل سی سی اے گراونڈ کی بجائے اب فائنل لاہور جمخانہ گراونڈ باغ جناح میں کرانے کا امکان ہے۔ شیڈول میں تبدیل کے بعد اب فائنل 27 سے 31 اکتوبر کھیلا جائے گا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایم آئی ٹی سلوشنز نے کوالیفائی کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم اسلام آباد سے کراچی پہنچ چکی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے فائنلسٹ ٹیموں کو فائنل لاہور منتقل ہونے کا بتا دیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم اب کراچی سے لاہور فائنل کھیلنے کے لیے پہنچے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...