انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) کی طالبہ سبل سہیل نے اسلام آباد میں منعقدہ 2026 کے انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت کر نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔

شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی سبل سہیل نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرکے جامعہ اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

سبل سہیل کی اس کامیابی پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن نے بھی طالبہ کی شاندار کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

سبل سہیل کی یہ کامیابی نہ صرف ایل سی ڈبلیو یو بلکہ پاکستان کیلئے بھی اعزاز قرار دی جا رہی ہے، ان کی کامیابی نوجوان طالبات کیلئے کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...