شہرِ قائد میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گیا
کراچی: (دنیا نیوز) شہرِ قائد میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جب کہ ساتھی فرار ہو گیا۔
حکام کے مطابق بفرزون، تیموریہ میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع ہر ہی مارا گیا جب کہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول، چار موبائل فون اور ایک ہولسٹر برآمد کیا گیا ہے، ہلاک ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کی جا رہی ہے جب کہ اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مزید برآں واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments