پاکستان کا سری لنکا کیلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 14 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق  بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ تین نئے بلے بازوں سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلان کردہ سکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری، محمد سلیمان، محمد طحہ، رضااللہ، سعد بیگ، سلمان علی آغا، سمیر منہاس اور سعود شکیل سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں جب کہ لیفٹ آرم سپنر علی عثمان کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کا حصہ ہے۔

تین روزہ وارم اپ میچ 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے اختتام کے بعد پی سی بی پیٹرنز الیون میں شامل کھلاڑیوں میں سے دو فاسٹ بولرز کو قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا، یوں اعلان کردہ 14 رکنی سکواڈ میں بعد ازاں مزید دو فاسٹ بولرز کی شمولیت متوقع ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تین نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کو سکواڈ کی نمایاں خصوصیت قرار دیا جا رہا ہے جب کہ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...