یمنی فوج کا حوثی ملیشیا پر 24 گھنٹوں میں 753 حملوں کا دعویٰ
صنعا: (دنیا نیوز) یمنی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 753 حملے کیے گئے، جن میں ملیشیا کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان یمنی فوج کے مطابق ان حملوں میں حوثی ملیشیا کے 218 ارکان اور فیلڈ کمانڈرز ہلاک یا زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کارروائیوں کے دوران حوثی ملیشیا کی 78 فوجی گاڑیاں اور بھاری ہتھیار تباہ یا ناکارہ بنا دیے گئے۔
یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق حوثی ملیشیا کی کمک، نقل و حمل اور لاجسٹک اثاثوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ہلاکتوں، زخمیوں اور فوجی سازوسامان کے نقصانات سے متعلق یہ اعداد و شمار یمنی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments