جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل طور پر بند ہونا ضروری ہے، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات میں یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے کسی ایک حصے میں جنگ اور تنازعات جاری ہوں تو پورے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...