ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جو ناقابل تصور ہوگا۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی اور نہ ہی امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے جھکے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا، دھمکیاں دینا بند نہیں کرتا اور اپنے توڑے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتا، اس وقت تک امریکی دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...