سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
سرگودھا: (دنیا نیوز) چک 107 جنوبی میں گرفتار سرکاری سکول کے ٹیچر صفدر عباس کے موبائل فون سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی ویڈیوز کو کیس کا حصہ بنا لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، ملزم اس سے قبل بھی متعدد بچوں کو مبینہ طور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چک 107 جنوبی کے سرکاری سکول کے ٹیچر کو 11 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments