اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس 2027ء کے انعقاد کے حوالے سے فالو اپ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اجلاس کے مقام اور مہمانوں کی رہائش کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سربراہی اجلاس کے مجوزہ مقام پر پیش رفت اور تیاریوں سمیت مہمانوں کی رہائش کے لیے دستیاب سہولیات پر غور کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور اجلاس کے دوران تمام امور کو ہموار اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 24, 2026
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ایس سی او کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار، چیئرمین سی ڈی اے سمیت متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments